اشاعتیں

خواب میں گردن کا زیور دیکھنا

خواب میں گردن کا زیور ددیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی گردن میں سونے یا چاندی کا طوق ہے ۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا۔ اور اس میں انصاف کرے گا۔ اور اگر لوہے کا طوق دیکھے کہ بد دیانت ہو گا ۔ اور اس کے دین میں خرابی ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنی گردن میں طوق دیکھے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹا دعویٰ کرئے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنی گردن میں سنہری طوق دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور اگر تانبے یا لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گردن میں طعق کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)حج (۲)ولایت (۳)خصوصیت (۴)امانت (۵)غلام  (۶)کنیز۔ اور اگر میں اپنے گھوڑے کی گردن میں طوق دیکھے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال اور بزرگی پائے گا۔

خواب میں چادر دیکھنا

خواب میں چادر دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں شال قدر اور بزرگی اور مرتبہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی اور پاکیزہ شال ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ بڑھے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا قدر کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چادر پھٹی ہے یا جلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کوئی عزیز مرے گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چادر کا دیکھنا امانت اور دیانت اور دین کی وقت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شال پاکیزہ ہے ۔دلیل ہے کہ امانت گزارے گا۔ اور اگر شال میلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے زرد چادر لی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو سخت غم پڑے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں سفید چادر یا پار سا لڑکا ہے ۔ اور سرخ چادر لیل ہے کہ اس کا فرزند عیش و عشرت کو پسند کرے گا۔ اور اگر سیاہ ہے تو اس کا فرزند عالم یا قاضی یا خطیب ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چادر کا دیکھنا اس وجہ پر ہے ۔ (۱)عزت اور مرتبہ (۲)ولایت  (۳)فرزند  (۴)دولت (۵)بزرگی  (۶)منفعت  (۷)م...

خواب میں تھال دیکھنا

خواب میں تھال دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طشت( تھال)  نو کرانی ہے یا گھر کی خدمت کی کنزی ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا طشت ٹوٹ گیا ہے ۔ دیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہو گی یا مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں طشت نیک عادت والی کنیز ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے پانی کا طشت دیا ہے ۔ اور اس نے پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ طشت ٹوٹا اور پانی بہہ رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز مرے گی اور فرزند رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی گرا اور طشت سلامت رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور کنیز بچے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں طشت چار وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)کنیز(۳)فرزند(۴)عورتوں سے منفعت۔

خواب میں ضعیف ہونا

خواب میں بوڑھا ہونے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں ضعیفی مرتبہ کا نقصان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ ضعیف ہوئی ہے ۔ل دلیل ہے کہ اس کا دین کمزور اور ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت یا خادمہ بیمار ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک ضعیف ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مربتہ کم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دین کمزور ہے ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ باتیں کرے گا۔ اور اگر میں دیکھے کہ اس کی گردن ضعیف ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ امانت دار کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے مہرے کمزور ہوئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کمزور ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور اگرد یکھے کہ اس کی کلائی بیمار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی ماں یا فرزند بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو بیمار ہے دلیل ہے کہ تدبیر اور رائے بیکار ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پستان ضعیف ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس ک...

خواب میں ٹکسال کا کام کرنا

خواب میں ٹکسال کا کام کرنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں ٹکسالی ایسا شخص ہے کہ اپنی باتوں کو آراستہ کر کے فخریہ بیان کرتا ہے ۔ اور اگر میں دیکھے کہ ٹکسال کا کام کرتا ہے ۔ دیل ہے کہ چند بیت اصل باتوں کو آراستہ کر کے لطیف اور شیرین بنا کر کہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درم بناتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سخت اور نا خوش باتیں کرے گا۔ جن کو سن کر لوگ آزردہ خاطر ہو ں گے ۔

خواب میں شاہ بلوط دیکھنا

خواب میں شاہ بلوط دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس شاہ بلوط کا پھل ہے اور کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس شاہ بلوط کا پھل ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بخیل آدمی سے نفع پائے گا ۔

خواب میں بھیک مانگنا

خواب میں بھیک مانگنا حضرت بن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ وہ بھیک مانگتا ہے اور کچھ طلب کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خرو منفعت بہت ہو گی اور ہر ایک کے ساتھ مزے سے زندگی بسر کرے گا۔ لیکن لوگ اس کو ملامت کریں گے اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے دروازوں سے بھیک مانگتا ہے اور اس کوکوئی کچھ نہیں دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام رک جائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھیک مانگنا چار وجہ پر ہے۔ (۱) خیرات (۲) منفعت(۳) معیشت(۴)عزت اور مرتبہ۔